میرا نام محمد زبیر ہے ۔ ابو محمد کنیت اور نسبت اویسی ہے۔
میں قرآن و تفسیر کا ایک ادنیٰ سا طالبعلم ہوں حال ہی میں میں نے قرآن و تفسیر میں
ماسٹرکیا ہے اور ابھی ایم فل کر رہا ہوں۔
میرا تعلق بنیادی طور پر ایک عام سے گھرانے سے ہے لیکن اللہ
تعالیٰ کا خاص فضل و کرم کہ اس ذاتِ برحق نے مجھے بچپن ہی سے علماء کی صحبت سے
نوازا۔ اس کا بنیادی سبب میرے بڑے بھائی حضرت مولانا حافظ ریاض حسین رحمتہ اللہ
علیہ بنے جن کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے دین کے علم سے نوازا تھا اور انہوں نے ساری زندگی ترویجِ دین میں گزاری۔
اللہ پاک ان پہ اپنا فضل و کرم فرمائے اور
ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے نہ صرف مجھے بنیادی علومِ دین سکھائے بلکہ دینی
علوم کے حصول کے لئے میرے لئے مشعلِ راہ بنے۔ ان کی صحبت اور تربیت نے مجھے ساری
زندگی دینی علوم سے لا تعلق نہیں ہونے دیا۔
اسکے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کا فضل کہ اس نے مجھ حقیر کو
حضرت مولانا محمد اکرم اعوان رحمتہ اللہ علیہ جیسی ہستی سے روشناس فرمایا جو اپنی
ذات میں علوم کا خزانہ اور سمندر تھے۔ان کا فیض اور تعلیمات و برکات نبوت ﷺ جو ان
کے زریعہ سے سے موصول ہوئیں انکی برکت سے قرآن فہمی کا شوق اور قلبی میلان
حاصل ہوا۔
میں آج جو کچھ بھی ہوں ان دونوں شخصیات اور شیخ المکرم حضرت
امیر عبد القدیر اعوان مد ظلہ العالی کے توسط سے ہوں اللہ تبارک وتعالیٰ ان حضرات پر اور میرے تمام
اساتذہ پر اپنا فضل و کرم فرمائے۔
یہ تمام باتیں کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں ایک عام سا
طالبعلم ہوں آپ کو میری رائے سے اختلاف ہو
سکتا ہے اگر آپ کو میری کوئی بات غلط لگتی ہے یا آپ سمجھتے ہیں کہ میری نقطہ نظر جمہور علماء کی رائے کے خلاف ہے تو
برائے مہربانی میری تصحیح فرمائیے یہ میرے لئے سعادت ہو گی۔
میرے تفسیری نکات جو میں آپ تک پہنچانے کی کوشش کروں گا اگر
آپ کو پسند آئیں تو ان پر عمل کیجئے گا اور انہیں ضرور اپنے احباب تک پہنچائیں یہ
میرے لئے اور آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہو گا۔
اللہ تبارک و تعالیٰ میرے اور آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین
ابو محمد زبیر اویسی
abum3913@gmail.com
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔