سورۃ
نحل آیت نمبر 98 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ
بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
"جب
تو قرآن کی تلاوت کرنے لگے تو شیطان مردود سے اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگ لے"
یہاں یہ حکم تو بڑی آسانی سے آیتِ کریمہ کے ترجمہ سے آپکو پتہ چل گیا ہو گا کہ جب بھی قرآن کی تلاوت شروع کی جائے تو شیطان مردود سے اللہ تبارک و تعالیٰ کی پناہ ضرور طلب کر لینی چاہیے لیکن ایک اور اہم بات جو میں آپ تک پہنچانا چاہتا ہوں کہ ہمیں پناہ کیسے میسر آئے گی کیا اس کے لئے مشہور مسنون الفاظ کہ دینا کافی ہو گا یا یہ پناہ کسی اور طرح سے میسر آئے گی ۔
میں سمجھتا ہوں کہ حقیقت کچھ یوں ہے کہ صرف زبان سے یہ رٹے رٹائے الفاظ دہرا دینا کافی نہیں جب تک ہم قلبی یقین کے ساتھ ان الفاظ کی ادائیگی نہیں کریں گے یعنی ہمیں اللہِ تبارک وتعالیٰ کی پناہ اور شیطان مردود سے ہماری حفاظت کا یقین نہیں ہو گا۔ جب تک ہمیں اس بات کہ ادراک نہیں ہو گا کہ شیطان مردود سے ہماری حفاظت اللہ کے سوا کسی اور ذریعے سے ممکن نہیں اگر یہ حفاظت ہمیں میسر نہ ہوئی تو شیطان یا تو ہمیں قرآن فہمی حاصل ہی نہیں ہونے دے گا ہم بس الفاظ ہی دہراتے رہیں گے قرآن کے اصل مقصد سے محروم رہیں گے یا قرآن کی انہی آیات کے معانی و مفاہیم ہماری دل میں کچھ اس طرح ڈال دے گا جو ہماری گمراہی کا سبب بن سکتے ہیں اور ایسی بےشمار مثالوں سے تاریخ بھری پڑی ہے جنہوں نے قرآن کی آیات سے اپنی پسند کے مطلب نکالے اور گمراہ ہوئے۔
عرض
کرتا چلوں کہ جب تک ہم پورے یقینِ قلبی کے ساتھ اللہ سے اسکی پناہ اور شیطان مردود سے حفاظت
طلب نہیں کریں گے نہ صرف یہ کہ ہم قرآن فہمی سے محروم رہیں گے بلکہ ہمارا ایمان بھی خطرے میں ہے۔
اللہ
تبارک وتعالیٰ ہماری شیطان لعین سے حفاظت فرمائے
اور ہمیں اپنی پناہ عطا کرے۔
اللہ
تبارک و تعالیٰ ہمیں صراطِ مستقیم سمجھنے اس پہ عمل کرنے اور تا دم ِآخر اس پہ
قائم رہنے کی توفیق و ہمت عطا فرمائے۔
آمین
یا رب العٰلمین
دعاؤں
کا طلبگار
ابو
محمد زبیر اویسی










0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔